امریکہ میں شہد کی ایک مکھی کے متعلق غیرمعمولی انکشاف ہوا ہے کہ بہت تھوڑے عرصے میں اس نے ارتقائی عمل سے اضافی دانت حاصل کرلیا ہے اور یوں گوشت خور بن چکی ہے۔ اس مردار خور مکھی میں خاص نظامِ ہاضمہ بھی پیدا ہوچکا ہے جس سے یہ گوشت کو ہضم کرسکتی ہے۔
عموماً شہد مکھیاں گوشت نہیں کھاتیں اور یہ مکھی ہرقسم کےڈنک سے پاک ہے ۔ لیکن شاید اس مکھی نے اپنی صلاحیت اس لیےپیدا کی ہے کہ وہاں پھولوں کے رس پر پہلے ہی مکھیوں کا بہت زیادہ رش ہوتا ہے۔
جامعہ کیلیفورنیا ریورسائیڈ کے ماہرِ حشرات ڈوگ یانیگا کہتے ہیں کہ ان کی معلومات کی تحت یہ دنیا کی واحد شہد کی مکھی ہے جس نے خود کو بہت حد تک تبدیل کیا ہے اور یہ تبدیلی ان کی غذائی عادت کی وجہ سے ممکن ہوئی ہے۔