نیویارک:عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او)نے عالمی وبا کورونا وائرس کے علاج کیلئے بلڈ پلازما کی مخالفت کردی۔
میڈیارپورٹس کے مطابق ڈبلیو ایچ او کا کہنا تھا کہ کورونا سے صحت یاب افراد کے پلازما معمولی علامات والے کورونا مریضوں کو نہیں لگانے چاہئیں۔
عالمی ادارے نے کہا کہ کورونا سے شفا پانے والے افراد کے بلڈ پلازما سے کورونا مریضوں کے بچنے یا مصنوعی تنفس دینے کی شرح میں کوئی کمی نہیں دیکھی گئی۔
اس حوالے سے عالمی ادارہ صحت کا یہ بھی کہنا تھا کہ کورونا کے مریضوں کے لیے علاج کا یہ طریقہ مہنگا ہے اور اس میں وقت بھی زیادہ لگتا ہے۔