'نیا پاکستان کارڈ' سے حکومت کی جانب سے شروع تمام عوامی فلاحی پروگرامز استعمال ہوں سکیں گے،احساس راشن پروگرام، کسان کارڈ، صحت کارڈ پلس سب اس میں شامل ہوں گے، ہر خاندان شہری کا اپنا مخصوص کیو آر کوڈ ہو گا جس کے ذریعے وہ متعلقہ پروگرام سے مستفید ہو گا۔
پشاور میں نیا پاکستان کارڈ کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ صحت کارڈ کا اجراء بھی خیبر پختونخوا سے ہوا اب نیا پاکستان کارڈ کا آغاز بھی یہاں سے ہو رہا ہے،صحت کارڈ غریب اورسفید پوش دونوں کے لیے ہے۔
وزیراعظم نے کہا کہ ہمیں کہا گیا کہ کدھر ہے نیاخیبرپختونخوا؟، جب ہم حکومت میں آئے تب کے پی دہشت گردی سے بہت زیادہ متاثر تھا اور بہت خوف تھا، ہم نے صوبے میں امن و امان کی صورت حال کو بہتربنایا اورغربت کو تیزی سے کم کیا، ہمارانصب العین پاکستان کو فلاحی ریاست بناناہے۔