خیبرپختونخوا میں سی این جی اسٹیشنز کو24 گھنٹوں کے دوران صرف 7 گھنٹے گیس ملے گی،جبکہ روزانہ شام 4 بجے سے صبح 9 بجے تک صوبہ بھر کے سی این جی اسٹیشنز کوگیس فراہمی بند رہے گی۔
فیصلے کے مطابق گھریلو صارفین کو 24 گھنٹے گیس کی فراہمی ممکن بنانے کے لیے سی این جی اسٹیشنزکو روزانہ 17 گھنٹے گیس کی فراہمی بند رہے گی۔
ذرائع کا بتانا ہے کہ خیبرپختونخوا میں سی این جی اسٹیشنز کو روزانہ شام 4 بجے سے صبح 9 بجے تک گیس کی فراہمی بند رہے گی جب کہ صبح 9 بجے سے شام 4 بجے تک سی این جی اسٹیشنز کو گیس فراہم کی جائے گی۔