پائلٹس کی عالمی تنظیم نے فائیو جی ٹیکنالوجی جہازوں کیلئے خطرہ قرار دیتے ہوئے جہازوں کی سیفٹی پر وارننگ جاری کردی۔ایفالپا کا کہنا ہے کہ فائیو جِی کے سگنلز جہاز کے ریڈار سسٹم کو نقصان پہنچا رہے ہیں۔ سگنلز جہاز کے ریڈار سگنلز کا ائیرٹریفک کنٹرول سے رابطہ متاثر کردیتے ہیں۔
ایفالپا نے دنیا کوخبردارکیا ہے کہ فائیو جی ٹیکنالوجی سے ریڈار سگنلز متاثر ہونےکے باعث جہازوں کے آٹو ٹیک آف اور لینڈنگ میں مشکلات پیش آتی ہیں، دھند اور اسموگ میں آئی ایل ایس کیٹیگری 3 کی نشاندہی بھی نہیں ہو پاتی۔
مراسلے میں کہا گیا ہےکہ جہاز کی اونچائی غلط بتانے سے 2009 میں ترک طیارہ ایمسٹراڈیم میں حادثے کا شکا رہوا اور اسی بنا پر امریکی فضائی حدود میں فائیو جی ٹیکنالوجی والے ائیر پورٹس پر احتیاط برتنے کی ہدایت کی گئی، فائیو جی ٹیکنالوجی میں انسٹرومنٹ لینڈنگ سسٹم، آٹو پائلٹ کے استعمال سے گریز کیا جانا چاہیے۔
دوسری جانب فیڈرل ایوی ایشن ایڈمنسٹریشن امریکاکافائیوجی سے متعلق کہنا ہے کہ فائیو جی میں توسیع اورایوی ایشن کاساتھ رہےگا، فریم ورک کی فراہمی کے لیے 2 ہدایات جاری کی ہیں جن کامقصدایوی ایشن سیفٹی آلات کو اثرات سے بچانے کے لیے معلومات جمع کرنا ہے، فیڈرل کمیونی کیشن کمیشن اور وائرس لیس کمپنیوں سے قریبی تعاون کررہے ہیں، ایف اے اے نے فائیوجی کی توسیع پربحفاظت عملدرآمدکے اقدام پر پیش رفت کی ہے۔