پشاور: خیبر پختونخوا الیکشن کمیشن نے ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر 2ایم پی ایز اور ایک ایم این اے کو نوٹس جاری کردیا۔
وزیر صحت تیمور جھگڑا اور ایم پی اے آصف خان کو 14 دسمبر کو طلب کیا گیا،ایم این اے شیر علی ارباب کو بھی 14 دسمبر کو پیش ہونے کی ہدایت کی گئی ہے۔
خیال رہے کہ صوبہ خیبرپختونخوا میں بلدیاتی انتخابات کے پہلے مرحلے میں پولنگ 19 دسمبر کو ہوگی جبکہ باقی 18 اضلاع میں انتخابات 16 جنوری 2022 کو ہوں گے۔
جن اضلاع میں 19 دسمبر کو انتخابات ہوں گے ان میں بونیر، باجوڑ، صوابی، پشاور، نوشہرہ، کوہاٹ، کرک، ڈیرہ اسماعیل خان، بنوں، ٹانک، ہری پور، خیبر، مہمند، چارسدہ، مردان، ہنگو اور لکی مروت شامل ہیں۔