خیبر پختونخوا میں جاری بلدیاتی انتخابات میں اپنی نوعیت کی منفرد و دلچسپ کہانی سامنے آئی ہے جس میں بلدیاتی انتخاب میں ایک شخص کی دو بیویاں ایک ساتھ الیکشن لڑ رہی ہے اور دو سوتن ایک ساتھ میدان میں ایک دوسرے کیلئے ووٹ کی مہم چلاتی ہوئی نظر آرہی ہیں۔
بی بی سی اردو کے مطابق اس انوکھی کہانی کے انتخابی پوسٹر میں دونوں بیویوں کو نام سے نہیں زوجہ اول اور زوجہ دوم سے متعارف کرایا گیا ہے۔
دونوں میں سے ایک کا انتخابی نشان بالٹی جبکہ دوسری کی انگوٹھی ہے، اشفاق حسین کی ایک زوجہ جنرل کونسلر جبکہ ایک زوجہ خواتین کی نشست پر الیکشن لڑ رہی ہیں۔
یہ انتخابی معرکہ مردان کی یونین کونسل پلو ڈھیری میں جاری ہے۔اشفاق حسین کا آج کل اپنے دوستوں کے ساتھ حلقے میں جاتے ہیں اور اپنی بیویوں کے لیے ووٹ مانگتے ہیں جب کہ دونوں خواتین امیدوار ایک ساتھ علاقے میں گھر گھر جا کر ووٹ مانگتی ہیں۔
اشفاق حسین کے خاندان میں ان کے 13 بچے بھی شامل ہیں، ان کی ایک بیوی جنرل کونسلر اور دوسری بیوی خواتین کے لیے مختص نشست پر انتخاب میں حصہ لے رہی ہیں۔
ان سے جب پوچھا گیا کہ وہ خود انتخابات میں حصہ نہیں لے رہے تو ان کا کہنا تھا کہ وہ صوبائی یا قومی اسمبلی کی نشست پر انتخاب لڑیں گے۔