دنیا بھر میں کروڑوں ڈیوائسز ہیک ہونے کا خطرہ 

واشنگٹن:امریکا نے خبردار کیا ہے کہ جاوا بیسڈ سافٹ ویئر لاگ فور جے میں سامنے آئی خامیوں کی وجہ سے دنیا بھر میں کروڑوں ڈیوائسز کے ہیک ہونے کا خطرہ ہے۔

امریکا کے سائبرحکام نے بڑی امریکی صنعتوں کے ایگزیکٹوز کو متنبہ کیا ہے کہ انہیں سافٹ ویئر لاگ فور جے میں اب تک کی سب سے سنگین خامیوں کو دور کرنے کے لیے کارروائی کرنے کی ضرورت ہے۔

سائبرحکام کا کہناہے کہ سافٹ ویئرکی خامیاں ہیکرز کو آرگنائزیشن کے کمپیوٹر سرور تک رسائی کاآسان راستہ فراہم کر رہی ہیں اور خدشہ ہے کہ ہیکرز اس خامی سے وسیع پیمانے پر فائدہ اٹھا سکتے ہیں۔

ماہرین کا کہناہے کہ سافٹ ویئر کی خامیوں کو دور کرنے کیلئے کئی ہفتے لگ سکتے ہیں۔