پشاور : صوبائی حکومت نے گریڈ 20 اور گریڈ 21 کے 5 اعلیٰ افسران کے تبادلوں اور تعیناتیوں کے احکامات جاری کردئیے ہیں، اعلامیہ کے مطابق، سٹیبلشمنٹ ڈیپارٹمنٹ میں تعیناتی کے منتظر گریڈ 21 کے آفیسر ذاکر حسین کو تبدیل کرکے سیکرٹری محکمہ لیبر جبکہ سیکرٹری محکمہ لیبر محمد اکبر خان کو تبدیل کرکے ڈائریکٹر جنرل پاکستان فارسٹ نسٹیٹیوٹ تعینات کر دیا گیا ، اسی طرح سٹیبلشمنٹ ڈیپارٹمنٹ میں تعیناتی کی منتظر گریڈ 20 کی آفیسر مس نشیتا مریم محسن کو تبدیل کرکے سیکرٹری محکمہ زکواة جبکہ گریڈ 20 کے آفیسر سیکرٹری محکمہ زکواة زوالفقار علی شاہ کو تبدیل کرکے سیکرٹری محکمہ صنعت تعینات کردیا گیاہے، اسی طرح گریڈ 20 کے آفیسر سیکرٹری محکمہ صنعت محمد ہمایون کو تبدیل کرکے سیکرٹری محکمہ معدنیات تعینات کردیا گیاہے۔