خیبرپختونخوا کے 17 اضلاع میں ہونے والے بلدیاتی انتخابات میں ابتدائی نتائج کے مطابق جمعیت علماء اسلام کو برتری حاصل ہے جب کہ پاکستان تحریک انصاف کو کئی مقامات پر اپ سیٹ شکست کا سامنا ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق خیبرپختونخوا کے 17 اضلاع کی65 تحصیلوں میں منعقد ہونے والے بلدیاتی انتخابات میں ابتدائی نتائج کے مطابق جمعیت علماءاسلام 11 تحصیل چیئرمین کی نشستوں کے سات آگے جب کہ پاکستان تحریک انصاف 10 نشستوں کے ساتھ دوسرے نمبر پرہے، عوامی نیشنل پارٹی کی تین اور مسلم لیگ ن اور جماعت اسلامی کی2,2 جبکہ دو آزاد ارکان بھی تحصیل چیئرمین منتخب ہوگئے۔
پیپلزپارٹی کوئی نشست نہ جیت سکی ، جے یوآئی پشاور کی بھی سات میں سے دو تحصیلوں کی چیئرمین شپ جیتنے میں کامیاب ہوگئی جبکہ آخری اطلاعات تک پشاور سٹی میئر کی نشست کے لیے جے یوآئی کے امیدوار زبیرعلی آگے جبکہ پی ٹی آئی کے رضوان بنگش دوسرے نمبر پر تھے۔
مردان میں پی ٹی آئی کا صفایا ہوگیا، 3 تحصیلوں پر جمیعت علماء اسلام ف کامیاب قرار جب کہ 2 تحصیلوں پر اے این پی کے امیدواروں نے میدان مارلیا۔
بلدیاتی انتخاباتی کے ابتدائی نتائج میں جے یوآئی 2015ء کے بلدیاتی انتخابات میں پی ٹی آئی کو ملنے والی برتری ختم کرنے میں کامیاب ہوگئی۔