وزیراعلی خیبرپختونخوا محمود خان کا بلدیاتی انتخابات میں پی ٹی آئی کی شکست پر ردعمل سامنے آگیا۔
وزیراعلی خیبرپختونخوا محمود خان سینیٹ کی جنرل نشست پرضمنی انتخاب میں ووٹ پول کرنے کے لیے کے پی اسمبلی پہنچ گئے۔ اس موقع پر صحافی نے سوال کیا کہ پی ٹی آئی بلدیاتی انتخابات میں کیوں ہار رہی ہے؟۔
وزیر اعلی نے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہار جیت سسٹم کا حصہ ہے۔