خیبر پختونخوا میں بلدیاتی انتخابات کے پہلے مرحلے میں تحریک انصاف کو نہ صرف کئی علاقوں میں اپ سیٹ شکست ہوئی بلکہ حریف جماعت جے یو آئی ف اس سے آگے بھی نکل گئی۔
چار شہروں میں میئر کا الیکشن ہو رہا ہے جن میں سے مردان میں اے این پی اور کوہاٹ میں جے یو آئی (ف) کے امیدواروں نے میدان مارلیا ہے جب کہ پشاور سمیت دیگر دو شہروں میں بھی پی ٹی آئی پیچھے ہے۔
خیبرپختونخوا میں بلدیاتی انتخابات کے پہلے مرحلے میں 17 اضلاع کی 64 تحصیل کونسلوں میں سے 34 کے غیر سرکاری نتائج سامنے آئے ہیں۔
غیر سرکاری نتائج کےمطابق جے یوآئی (ف) 11 تحصیل کونسلوں میں کامیاب ہوئی ہے اور حکمراں جماعت پی ٹی آئی نے 10 تحصیل کونسلوں میں فتح حاصل کی جب کہ عوامی نیشنل پارٹی اور آزاد امیدوار 5،5 تحصیل کونسلوں پر کامیاب ہوئے۔
غیر سرکاری نتائج کے مطابق مسلم لیگ (ن) دو تحصیل نشستوں پر جبکہ جماعت اسلامی بھی ایک تحصیل کونسل کی نشست پرکامیاب ہوئی ہے۔