پشاور: پشاور میں میئر کی سیٹ کیلئے پی ٹی آئی نے ووٹوں کی دوبارہ گنتی کرانے کا فیصلہ کرلیا۔
ترجمان پی ٹی آئی راحت اکبر نے کہا ہے کہ ہمارے مسترد شدہ ووٹوں کی تعداد جے یو آئی کی برتری سے زیادہ ہے۔
راحت اکبر کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف شفافیت پر یقین رکھتی ہے تاہم ووٹ چوروں کا محاسبہ کریں گے اور 20 کروڑ روپے سے زائد روپے لگانے والے امیدوار کا احتساب ہونا بھی چاہیے۔
ترجمان پی ٹی آئی کا کہنا تھا کہ ویلج کونسل، نیئرہوڈ کونسل پر امیدواروں کو پیسے کی چمک دمک دکھائی گئی جب کہ خواتین پولنگ اسٹیشنز پر ووٹنگ کا عمل سست روی کا شکار کرایا گیا اور پولنگ عملے کو بھی نوازشات کی آفرز ہوئیں جس کی تحقیقات کررہے