وزیراعلیٰ محمود خان نے بلدیاتی انتخابات میں شکست وجوہات حوالے رپورٹ طلب کرنے سمیت پارٹی کیخلاف جانے والے ارکان اسمبلی کی فہرست بھی طلب کرتے ہوئے وزیر اعظم کی ہدایات کے مطابق ان اراکین کے خلاف کاروائی کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
بلدیاتی انتخابات میں شکست پر پاکستان تحریک انصاف نے بڑی کارروائی کا فیصلہ کرتے ہوئے پارٹی امیدواروں کو سپورٹ نہ کرنے والے ارکان اسمبلی کی فہرستیں طلب کرلی۔
وزیراعلیٰ خیبرپختون خوا محمود خان نے شکست کی وجوہات کے حوالے سے بھی رپورٹ طلب کرلی۔ ان ارکان اسمبلی کو پہلے مرحلے میں نوٹس جاری کرنے اور کارروائی کے لیے وزیراعظم سے رابطے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
صوبائی وزیرشوکت یوسفزئی نے کہا کہ پارٹی کے خلاف جانے والوں کے خلاف کاروائی کا فیصلہ ہوگا، پارٹی ڈسپلن پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔