کوہاٹ:کوہاٹ میں بلدیاتی انتخابات کے دوران توڑ پھوڑ اور املاک کو نقصان پہنچانے کے واقعات پیش آئے۔
پشتون جنگجو شخصیت عجب خان آفریدی کا مجسمہ توڑنے کی ویڈیو وائرل ہوگئی۔
عجب خان آفریدی کا مجسمہ درہ آدم خیل عباس چوک میں نصب تھا، توڑنے کے تین دن بعد بھی عجب خان آفریدی کے مجسمے کی دوبارہ تنصیب نہیں ہوسکی۔
ضلعی انتظامیہ کے مطابق صوبائی حکومت کے فنڈز سے مجسمہ دوبارہ نصب کیا جائے گا۔
پولیس کے مطابق املاک کی توڑ پھوڑ، دیگر واقعات کا مقدمہ نامعلوم افراد کے خلاف درج کرلیا گیا ہے۔