پشاور:سربند میں چیک پوسٹ پر فائرنگ ، پولیس اہلکار شہید

پشاور کے علاقے سربند میں پولیس ناکے پر نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ایک پولیس اہلکارشہید ہوگیا، جبکہ واقعے کے بعد حملہ آور فرار ہوگئے۔

ذرائع کے مطابق پشاور کے علاقے سربند میں پولیس پر نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ڈیوٹی پر موجود پولیس جوان زخمی ہوگیا، جسے فوری طور پر اسپتال منتقل کیا گیا، تاہم اہلکار زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا۔

پولیس کے مطابق موٹر سائیکل پر سوار  نامعلوم مسلح افراد کو روکنے کی کوشش کی گئی تو انہوں نے گاڑی قدیم چیک ناکے پر تعینات پولیس جوانوں پر فائرنگ کردی، جس سے ایک اہلکار شہید ہوگیا، جب کہ واقعے کے بعد حملہ آوور فرار ہو گئے۔