وزیراعظم عمران خان نے خیبر پختونخوا کے بلدیاتی انتخابات میں شکست پر پی ٹی آئی کی تمام تنظیمیں تحلیل کردیں۔
وزیر اعظم کی زیرصدارت ہونے والے پارٹی اجلاس کے بعد وفاقی وزیر اطلاعات فواد چودھری نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ وزیر اعظم نے پی ٹی آئی خیبر پختونخوا کی کارکردگی پر عدم اطمینان کا اظہار کیا ہے۔
فواد چودھری نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان نے پی ٹی آئی کی تمام تنظیمیں تحلیل کر دی ہیں۔
انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کی سیاست متاثر ہونے سے پاکستان کی سیاست متاثر ہوتی ہے۔