پشاور: قومی احتساب بیورو(نیب)نے صوبائی وزیر تیمور سلیم جھگڑا کے پرسنل اسسٹنٹ (پی اے)کے خلاف تحقیقات کا آغاز کر دیا۔
نیب کی جانب سے جاری بیان کے مطابق تیمور سلیم جھگڑا کے پی اے ارسلان انجم کے خلاف آمدن سے زائد اثاثوں کی مد میں تحقیقات جاری ہیں جس کے لیے سیکرٹری فنانس سے ارسلان انجم سے متعلق تمام ریکارڈ طلب کر لیے ہیں۔
نیب نے سیکرٹری فنانس کو ارسلان انجم کی دوران ملازمت حاصل کردہ دیگر مراعات کی مکمل تفصیلات بھی جمع کرنے کے احکامات جاری کیے ہیں۔
دوسری جانب نیب نے ارسلان انجمکے محکمے میں جمع کرائے گئے گوشوارے کی تفصیلات بھی مانگ لی ہیں۔