میئر ٹکٹ فروختگی الزام؛شاہ فرمان نے بھی ارباب محمد علی کو نوٹس بھیج دیا

گورنر خیبرپختونخوا شاہ فرمان نے بھی میئر پشاور کے ٹکٹ کی فروخت کا الزام لگانے پر ارباب محمد علی کو نوٹس بھیج دیا۔

وزیراعظم کے معاون خصوصی ارباب شہزاد کے بھتیجے ارباب محمد علی نے الزام عائد کیا تھا کہ گورنر کے پی شاہ فرمان اور صوبائی وزیر نے میئر پشاور کا ٹکٹ 7 کروڑ میں بیچا۔

گزشتہ روز وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کے معاون خصوصی کامران بنگش نے ارباب محمد علی کو الزامات لگانے پر 50 کروڑ ہرجانے کا نوٹس بھیجا تھا۔

اب گورنر ہاؤس کے ترجمان کا کہنا ہےکہ گورنر شاہ فرمان نے ارباب محمد علی کو الزامات پر قانونی نوٹس بھیجوا دیا ہے۔

تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی ارباب شیر علی کے بھائی اور وزیراعظم کے معاون خصوصی ارباب شہزاد کے بھتیجے ارباب محمد علی نے ایک ویڈیو میں گورنر خیبرپختونخوا اور صوبائی وزیر ہائرایجوکیشن تعلیم پر میئر پشاور کا ٹکٹ 7 کروڑ میں فروخت کرنیکا الزام عائد کیا تھا۔