اسلام آباد:صوبائی الیکشن کمشنر خیبرپختونخوا شریف اللہ کو تبدیل کر کے ان کی جگہ محمد رزاق کوتعینات کردیاگیا جبکہ شریف اللہ کو سیکرٹریٹ رپورٹ کرنے کی ہدایت کردی گئی۔
بدھ کو الیکشن کمیشن آف پاکستان کی جانب سے جاری ایک نوٹیفکیشن کے مطابق صوبائی الیکشن کمشنر خیبرپختونخوا کو تبدیل کر دیا گیا ہے۔
نوٹیفکیشن کے مطابق محمد رزاق کو صوبائی الیکشن کمشنر خیبرپختونخوا تعینات کر دیا گیا ہے اور جب کہ شریف اللہ کو سیکرٹریٹ رپورٹ کرنے کا کہا گیا ہے۔
ذرائع کے مطابق سابق صوبائی الیکشن کمشنر خیبرپختونخوا شریف اللہ کو کے پی میں بلدیاتی انتخابات کے پہلے مرحلے میں بد انتظامی اور عملے کے تیاریاں نا ہونے جب کہ سیکیورٹی اداروں کے ساتھ بروقت رابطے اور تعاون نہ کرنے پر عہدے سے ہٹایا گیا ہے۔