خیبر پختونخوا کی حکومت نے معیار تعلیم کی بہتری کیلئے انقلا بی قدم اٹھا تے ہوئے سکو لوں کی انتظامیہ میں تین سطحی نئے عہدیداروں کے تقرر کا اعلا ن کیا ہے عہدیدار وں کا نا م لیڈر، سینئر لیڈر اور ڈپٹی ڈسٹرکٹ ایجو کیشن کوا لٹی آفیسر رکھا گیا ہے نئے عہدیدار مو جو دہ آفیسروں کے کام میں بہتری لا ئینگے پرو گرام کے مطا بق پہلے مر حلے میں 2500لیڈر، 190سینئر لیڈر اور 28ڈپٹی ڈسٹرکٹ ایجو کیشن آفیسر مقرر کئے جائینگے۔ منصوبے کی رو سے 3سکولوں کیلئے ایک لیڈر ہو گا اور اس کا آغا ز پرائمری کی سطح سے ہو گا6لیڈروں کی نگرا نی ایک سینئر لیڈر کرے گا گویا وہ 18 سکولوں کا ذمہ دار ہو گا۔ اس طرح ڈپٹی ڈسٹرکٹ ایجو کیشن کوا لٹی آفیسر مخصوص علا قے کے سینئر لیڈروں کے کا م کی نگرا نی کا ذمہ دار ہو گا۔ 2014ء میں خیبر پختونخوا کی حکومت نے سکولوں کے لئے ما نیٹرنگ سسٹم متعارف کرا یا تھا اس میں چند خا میوں کے باوجود مانیٹرنگ کے اچھے نتائج دیکھنے میں آئے۔خا میاں یہ تھیں کہ مانیٹرنگ کے سافٹ وئیر میں ایک دن غیر حاضری اور 30دن غیر حا ضر کو الگ الگ دکھا نے کا طریقہ (آپشن)نہیں ہے نیز ما نیٹرنگ سٹاف مہینے میں سکول کا صرف ایک بار معا ئنہ کر سکتا ہے دوسری بار معا ئنہ نہیں کر سکتا یہ بھی ایک مسئلہ ہے کہ ما نیٹرنگ سٹاف حا ضری اور غیر حا ضری کے سوا سکول کے کسی مسئلے کو رپورٹ نہیں کر سکتا ان خامیوں کے باوجود مانیٹرنگ سسٹم کو سرا ہا گیا اس کے ذریعے سکولوں میں سٹاف کی حا ضری یقینی بنائی گئی۔ ہیڈ ٹیچر یا ہیڈ ما سٹر اور پرنسپل کے اوپر مانیٹرنگ الگ سطح کی انتظا می مشینری تھی جس کے کار کنوں کی ملا زمتوں کو اب مستقل حیثیت دیدی گئی ہے اس کے ساتھ سکول لیڈر کا سسٹم ایک نیا اور اچھو تا انتظا می تجربہ ہو گا۔ سردست اس منصوبے کی کا غذی صورت سامنے آگئی ہے جس کی رو سے لیڈر اور سینئر لیڈر سکولوں میں نصا بی اور ہم نصا بی سر گر میوں میں بہتری لا نے کیلئے سکول کے سر براہ اور اساتذہ کی مدد کرینگے ڈپٹی ڈسٹرکٹ ایجو کیشن آفیسر لیڈر اور سینئر لیڈر کے کا موں کی نگرا نی کرے گا اور کام کو مذید بہتر بنا نے کے لئے مفید مشورے دیگا۔یہی سسٹم لڑ کیوں کے سکولوں کیلئے ہو گا جس میں خواتین کو بھر تی کیا جا ئے گا۔جب سسٹم کا م شروع کرے گا اور لیڈر سے لیکر ڈپٹی ڈسٹرکٹ ایجو کیشن آفیسر تک نیا سٹاف کا م پر آجا ئے گا تو پتہ لگے گا کہ سکول کے اندر دو بادشا ہوں کی باد شا ہت کس طرح چلتی ہے؟ نئے منصو بے کا پرانے منصوبوں کیساتھ کس طرح کا تعلق قائم ہو تا ہے ؟سردست اس منصو بے کے عملی پہلوؤں پر اظہار خیا ل ممکن نہیں تا ہم دو اہم امور کی طرف صو بائی حکومت کی تو جہ مبذول کرانا ضروری ہے پہلی بات یہ ہے کہ 2016ء سے پہلے سروس میں آنے والے اساتذہ سب کے سب تر بیت یا فتہ ہیں اس طرح سکولوں کے ہیڈ ٹیچر بھی اعلیٰ تر بیت یافتہ ہیں آج کوئی فریش گریجویٹ ان کی رہنما ئی یا ان پر حکم چلا نے کیلئے آئے گا تو مسئلہ پیدا ہو گا لیڈر، سینئر لیڈر اور ڈپٹی ڈسٹرکٹ ایجو کیشن کوالٹی آفیسر کیلئے کم از کم بی ایڈ یا ایم ایڈ ہو نا لا زمی قرار دیا جا ئے دوسری اہم بات یہ ہے ضلع کی سطح پر متوا زی سسٹم کی قبا حتوں سے بچنے کے لئے اس نظا م کو مو جو دہ ڈسٹرکٹ ایجو کیشن آفیسر کی ما تحتی میں دیا جا ئے ایسا نہ ہوا تو ہر روز نئے مسا ئل جنم لینگے اور فائدے کی جگہ نقصان ہو گا۔
اشتہار
مقبول خبریں
روم کی گلیوں میں
ڈاکٹر عنا یت اللہ فیضی
ڈاکٹر عنا یت اللہ فیضی
ترمیم کا تما شہ
ڈاکٹر عنا یت اللہ فیضی
ڈاکٹر عنا یت اللہ فیضی
ثقافت اور ثقافت
ڈاکٹر عنا یت اللہ فیضی
ڈاکٹر عنا یت اللہ فیضی
فلسطینی بچوں کے لئے
ڈاکٹر عنا یت اللہ فیضی
ڈاکٹر عنا یت اللہ فیضی
چل اڑ جا رے پنچھی
ڈاکٹر عنا یت اللہ فیضی
ڈاکٹر عنا یت اللہ فیضی
ری پبلکن پارٹی کی جیت
ڈاکٹر عنا یت اللہ فیضی
ڈاکٹر عنا یت اللہ فیضی
10بجے کا مطلب
ڈاکٹر عنا یت اللہ فیضی
ڈاکٹر عنا یت اللہ فیضی
روم ایک دن میں نہیں بنا
ڈاکٹر عنا یت اللہ فیضی
ڈاکٹر عنا یت اللہ فیضی
سیاسی تاریخ کا ایک باب
ڈاکٹر عنا یت اللہ فیضی
ڈاکٹر عنا یت اللہ فیضی