ڈیرہ اسماعیل خان میں الیکشن سے دو روز قبل قتل ہونے والے اے این پی سٹی مئیر امید وارعمر خطاب شیرانی کے قاتل گرفتار کرلئےگئے۔
ڈی پی او ڈیرہ اسماعیل خان کیپٹن (ر) نجم الحسنین لیاقت نے پریس کانفرنس میں بتایا کہ اے این پی کے سٹی مئیر ڈی آئی خان کے امید وارعمر خطاب شیرانی کے قاتل گرفتار کرلئے گئے ہیں۔ عمر خطاب شیرانی پر الیکشن سے دو روز قبل فائرنگ کی گئی تھی، جس میں وہ جاں بحق ہوگئے تھے، جب کہ واقعے کے بعد ڈیرہ میں مئیر کے الیکشن ملتوی ہو گئے تھے۔
واضح رہے کہ خیبرپختون خواہ میں بلدیاتی انتخابات سے دور روز قبل اے این پی ڈی آئی خان میں سٹی میئر کے امیدوار عمر خطاب شیرانی کو نامعلوم افراد نے گھر کے باہر فائرنگ کرکے قتل کردیا تھا، عمر خطاب شیرانی عوامی نیشنل پارٹی ڈی آئی خان کے صدر بھی تھے۔