اسلام آباد: الیکشن کمیشن نے خیبر پختونخوا کے مختلف اضلاع میں ملتوی ہونے والی بلدیاتی نشستوں پر دوبارہ انتخابات کے لئے شیڈول جاری کردیا ہے، پولنگ 13 فروری کو ہوگی۔
الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری شیڈول کے مطابق ڈیرہ اسماعیل خان تحصیل کونسل سمیت مختلف خالی رہ جانے والی نشستوں پر ضمنی انتخابات کے لئے کاغذات نامزدگی 10 سے 12 جنوری کو جمع کروائے جا سکیں گے۔
ابتدائی فہرست 13 جنوری کو جاری ہوگی،کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال 14 اور 15 جنوری،ریٹرننگ آفیسران کی جانب سے کاغذات نامزدگی منظور یا مسترد کئے جانے کے خلاف اپیلیں 17 اور 18 جنوری کو جبکہ ٹریبونلز کی جانب سے ان پر فیصلے 21 جنوری کو ہوں گے۔
22 جنوری کو نظرثانی شدہ فہرست جاری ہوگی،امیدواروں کی جانب سے 24 فروری کو کاغذات نامزدگی واپس لئے جاسکیں گے۔
انتخابی نشانات کی الاٹمنٹ 25 جنوری اور پولنگ 13 فروری کو ہو گی۔نتائج 16 فروری کو جاری کئے جائیں گے۔