اومیکرون خدشہ؛ خیبرپختون خوا ہیلتھ ایمرجنسی میں مزید 3 ماہ کی توسیع

خیبر پختون خوا حکومت نے صوبے میں اومیکرون کے خدشے پیش نظر ہیلتھ ایمرجنسی میں مزید 3 ماہ کی توسیع کردی۔

محکمہ صحت خیبرپختونخوا کی جانب سے جاری کردہ مراسلے کے مطابق توسیع اومی کرون ویرینٹ سے پیدا ہونی والی صورتحال کی مد میں کی گئی ہے،اس سلسلے میں تمام متعلقہ اداروں کو آگاہ کردیا گیا ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق 31 مارچ 2022 تک ہیلتھ ایمرجنسی نافذ رہے گی جوکہ 31 دسمبر 2021 کو ختم ہونی تھی۔