پشاور: بارشوں سے اربن فلڈنگ کا خدشہ،پی ڈی ایم اے الرٹ جاری

پی ڈی ایم اےخیبر پختونخوانے حالیہ بارشوں سےپشاورسمیت کئی اضلاع میں اربن فلڈنگ کے خدشہ پیش نظر ضلعی انتظامیہ کو مراسلہ جاری کرتے ہوئے انتظامیہ اور متعلقہ اداروں کو اس حوالے پیشگی اقدامات اٹھانے اور الرٹ رہنے کی ہدایات جاری کی ہیں۔

پی ڈی ایم اے سے جاری مراسلہ میں کہاگیا ہے کہ حالیہ بارشوں کے جاری سلسلے سے پشاور سمیت کئی اضلاع میں اربن فلڈنگ کا خدشہ ہے لہٰذا ضلعی انتظامیہ اور متعلقہ ادارے الرٹ رہیں اور اس حوالے بروقت پیشگی اقدامات اٹھائیں جائے۔

پی ڈی ایم اے کے مطابق پی ڈی ایم اے کا ایمر جنسی آپریشن سنٹر مکمل فعال ہے،جبکہ کسی بھی نا خوشگوار واقعے کی اطلاع پی ڈی ایم اے کی ھیلپ لائن 1700 پردی جائے۔