محکمہ موسمیات کے مطابق خیبر پختونخوا میں بارشوں اور پہاڑوں پر برفباری کا موجودہ سلسلہ اتوار تک جاری رہنے کاامکان ہے۔
محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ صوبے میں جاری بارشوں کے سلسلے میں چترال، دیر، سوات، مالاکنڈ، کوہستان، شانگلہ، بونیر،مانسہرہ، ایبٹ آباد، ہری پور، صوابی، مردان، نوشہرہ، پشاور، چارسدہ، کوہاٹ، باجوڑ اور کرم میں وقفے وقفے سے بارش اتوار تک جاری رہے گی۔
محکمہ موسمیات کے مطابق جاری سلسلے میں شانگلہ، سوات، بونیر، دیر، چترال، کوہستان، بٹگرام، تورغر، مانسہرہ، ایبٹ آباد، کرم کے پہاڑوں پر آئندہ چند روز تک مزید برفباری کا امکان ہے۔
دوسری جانب پی ڈی ایم اے نے متعلقہ اضلاع کے انتظامیہ اور متعلقہ اداروں کو کواس حوالے اقدامات اٹھانے اور الرٹ رہنے کی ہدایات جاری کردی ہیں۔
پی ڈی ایم اے سے جاری مراسلہ میں کہاگیا ہے کہ صوبے کے کئی اضلاع میں تیز بارش جبکہ بالائی اضلاع میں بارش و برفباری کے باعث روڈ بندش اور لینڈسلاڈینگ کا خدشہ ہے۔
پی ڈی ایم اے کی جانب سے اضلاع کو ہدایت کی گئی ہے کہ جہاں لینڈ سلائیڈنگ کا خطرہ ہو وہاں پر چھو ٹی بھاری مشینری کی دستیابی یقینی بنا ئی جا ئے جبکہ سیاحوں کیلئے بھی ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ سیاح دوران سفر خصوصی احتیاطی تدابیر اختیار کریں اور موسمی صورت حال سے باخبر رہے۔
تر جمان پی ڈی ایم اے کے مطابق پی ڈی ایم اے کا ایمر جنسی آپریشن سنٹر مکمل فعال ہے،جبکہ کسی بھی نا خوشگوار واقعے کی اطلاع پی ڈی ایم اے کی ھیلپ لائن 1700 پردی جائے۔