بلدیاتی الیکشن میں امیدواروں کی کامیابی کے حتمی نتائج جاری

پشاور:الیکشن کمیشن نے خیبرپختونخوا میں بلدیاتی انتخابات کے پہلے مرحلے میں صوبے کے17اضلاع میں ہونیوالے بلدیاتی انتخابات میں کامیاب قرار دینے والے تمام امیدواروں کی کامیابی کا حتمی نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے۔

صوبے کے مختلف اضلاع میں 23انتخابی حلقوں کے نتائج دوبارہ پولنگ کے باعث روک لئے گئے ہیں۔

الیکشن کمیشن کے مطابق بلدیاتی انتخابات میں کامیاب ہونے والے تمام امیدواروں کی کامیابی کے حتمی نتائج الیکشن کمیشن کی ویب سائٹ پر اپ لوڈکردئیے گئے ہیں۔

 پشاور سٹی،بڈھ بیر،متھرا،پشتہ خرہ نوشہرہ،باڑہ،جہانگیرہ،لنڈیکوتل اپر مہمند،درہ آدم خیل،لاچی،تخت نصرتی،بانڈہ داؤدزئی،کرک،بنوں سٹی،ڈومیل،لکی مروت،غزنی خیل،سرائے نورنگ،ڈی آئی خان،خدو خیل،خار اور ناواگئی کے بعض علاقوں کے بلدیاتی انتخابات کے نتائج ازسر نو پولنگ کے باعث روک لئے گئے ہیں۔