پشاور: خیبر پختونخوا حکو مت نے پشاور ڈیرہ موٹر وے کی تعمیر کیلئے وفاقی حکو مت سے امداد طلب کر لی ہے۔
محکمہ پی اینڈ ڈی کے ذرائع کے مطابق اس ضمن میں صو بائی حکو مت نے وفاق کو ایک مراسلہ ارسال کیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ اس میگا پراجیکٹ کیلئے شراکت داری کی بنیادی پر سر مایہ کاری کر ناچاہتی ہے ٗجس کی مثال سوات موٹر وے اور رشکئی اکنامک زون ہے پشاور ڈیرہ موٹر وے کے پراجیکٹ کو شراکت داری کمیٹی نے منظور کر لیا ہے۔
اس موٹر وے سے 1700 گاڑیاں روزانہ گزریں گی ٗجس میں زیادہ تر گاڑیاں سا مان کی تر سیل کیلئے ہوں گے ٗجس میں پانچ فیصد سالانہ اضافہ متوقع ہے۔
اس منصو بے کی تکمیل کے بعد اس کے پہلے سال میں 20 ارب روپے کی آمدن متوقع ہے ٗ جس میں سالانہ 8 فیصد اضافہ ہو گا اس منصو بے سے دوسرے کئی مقاصد حاصل ہوں گے ٗجن میں مغربی روٹ کی سی پیک تک رسائی مختلف اضلاع میں تر قیاتی کام ٗ کرم اور ڈیرہ میں سیاحت کا فروغ ٗ مختلف اضلاع میں فاصلو ں کی کمی کے باعث خام مال کی تر سیل آسان ہو جائے گی۔
صو بائی حکو مت چاہتی ہے کہ اس سلسلے میں ایشیائی تر قیاتی بنک سے قرض لے کر کام شروع کر ے جس کے لئے ابتدائی طور پر 123 ارب روپے در کار ہیں۔
وفاقی حکو مت سے استدعا کی گئی ہے کہ اس ضمن میں مالی معاونت کی جائے تا کہ قرض لینے کے لئے جو ابتدائی سر مایہ در کا ر ہے وہ مہیا کیا جاسکے۔