گیس کمی کے باعث پشاور کے تمام سی این جی اسٹیشنز بند 

پشاور: ضلعی انتظامیہ پشاور نے صارفین کو گیس کا پریشر برقرار رکھنے کے لئے دفعہ 144 کے تحت پشاور میں سی این جی اسٹیشنز بند کردیئے ہیں۔

اس سلسلے میں ضلعی انتظامیہ پشاور کی جانب سے جاری ہونے والے اعلامیہ کے مطابق پشاور میں تمام سی این جی اسٹیشنز 20 جنوری تک بند رہیں گے۔

 اس فیصلے کا اطلاق فوری طور پر ہوگا،خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف قانونی کاروائی کی جائے گی۔