ترجمان گلیات ڈویلپمنٹ اتھارٹی احسن حمید کا کہنا ہے کہ کنڈلہ میں لینڈ سلائیڈنگ کے باعث روڈ بند ہو گیا،جبکہ شدید برفباری کے باعث روڈ کو فوری صاف کرنا ممکن نہیں،جبکہ گلیات میں پہلے ہی سیاحوں کی کثیر تعداد پھنس چکی ہے مزید سفر نہ کریں۔
ترجمان جی ڈی اے کے مطابق گلیات میں موجود سیاح حفاطتی تدابیر اختیار کریں،جبکہ وہاں موجود سیاح توحید آباد اور ڈونگا گلی کے درمیان سفر سے اجتناب کریں۔
ترجمان جی ڈی اے کا کہنا ہے کہ سڑک کنارے غلط پارکنگ بھی روڈ کلئیرنس میں بڑی رکاوٹ ہے،سیاح اس حوالے بھی انتظامیہ سے تعاون کریں۔