مری میں برف کے طوفان میں پھنسے4 دوست بھی انتقال کرگئے۔
مری میں سیرو تفریح کے لیے آنے والے4 دوستوں نے برف پر سیلفی بھی لی تھی جو کہ ان کی زندگی کی آخری سیلفی ثابت ہوئی۔
چاروں دوست بھی بعد ازاں دیگر بدنصیب سیاحوں کی طرح برفانی طوفان میں پھنس گئے، چاروں دوست گاڑی میں مردہ حالت میں پائےگئے۔
ڈپٹی کمشنر مردان کے مطابق مری میں جاں بحق 3 افراد کا تعلق مردان سے تھا، جاں بحق افراد میں سہیل خان، اسد اوربلال شامل ہیں۔
ڈپٹی کمشنر کے مطابق جاں بحق چوتھاشخص بلال حسین کراچی کا رہائشی تھا۔
خیال رہےکہ مری میں شدید برفباری اور سیاحوں کے رش کی وجہ سے صورت حال انتہائی خراب ہوگئی اور 20 سے زائد افرادکی گاڑیوں میں اموات کے بعد سیاحتی مقام کو آفت زدہ قرار دے دیا گیا ہے۔