نوشہرہ میں بھی اومی کرون کا پہلا کیس رپورٹ

نوشہرہ:نوشہرہ میں اومی کرون کا پہلا کیس سامنے آگیا۔

نوشہرہ کے پوش علاقے آرمر کالونی کے رہائشی سیف اللہ نامی شخص میں اومی کرون وائرس کی تصدیق ہوگئی ہے۔

نوشہرہ میں پانچویں لہر کے اثرات شروع ہوگئے۔ اومی کرون وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کیلئے ضلعی انتظامیہ اور ملٹری اٹھارٹیز سرجوڑکر بھیٹ گئیں۔

نوشہرہ کے تمام ہسپتالوں اور سی ایم ایچ سمیت پاک فضائیہ اصغر خان اکیڈمی رسالپور کے ہسپتالوں میں خصوصی آئسولیشن وارڈ بناددیئے گئے۔

ڈپٹی کمشنر نوشہرہ کے مطابق  سیف اللہ ولد عتیق اللہ سکنہ  ہاؤس نمبر اے 13 کنال فیز ون آرمر کالونی  نوشہرہ کا کورونا ٹیسٹ اومی کرون افریقی کورونا مثبت اگیا ہے۔

پشاور انتظامیہ نے نوشہرہ انتظامیہ کو خط لکھ کر متاثرہ شخص کو گھر میں قرنطینہ کرنے کی استداء کردی جس پر نوشہرہ کی ضلعی انتظامیہ کی ہدایت پر محکمہ صحت ضلع نوشہرہ  نے اومی کرون کے مریض سیف اللہ کو گھر پر قرنطینہ کر دیا ہے۔

نوشہرہ کی ضلعی انتظامیہ کی ہدایت پر محکمہ صحت ضلع نوشہرہ  نے اومی کرون کے مریض سیف اللہ کو گھر پر قرنطینہ کر دیا ہے۔