کاغان، ناران اور شوگران ہر قسم کی ٹریفک کیلئے بند

صوبہ خیبرپختونخوا کے ضلع مانسہرہ کے سیاحتی مقامات کاغان، ناران اور شوگران کو ہر قسم کی ٹریفک کیلئے بند کردیا گیا۔

ڈپٹی کمشنر (ڈی سی) مانسہرہ قاسم علی خان کے مطابق کیوائی کے مقام پرسیاحوں کے آگے جانے پر پابندی عائد کردی گئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ پابندی اگلے نوٹیفکیشن جاری ہونے تک برقرار رہے گی۔

ڈپٹی کمشنر کا کہنا ہے کہ صرف ایمرجنسی گاڑیوں کو آگے جانے کی اجازت ہوگی۔