پشاور:صوبائی دارالحکومت پشاور میں سی این جی سٹیشنز کی بندش سے ٹرانسپورٹ برادری بری طرح متاثر ہوئی ہے جبکہ شہریوں کو بھی شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔
ٹرانسپورٹرز نے بھی کرایوں میں من مانہ اضافہ کر کے شہریوں کو دونوں ہاتھوں سے لوٹتے رہے تاہم سی این جی سٹیشنز بندش کے باجود بعض علاقوں میں گھریلو صارفین کو گیس کی فراہمی ممکن نہ ہو سکی۔
شہریوں نے صوبائی حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ گیس بحران کے خاتمے کیلئے فوری اقدامات کئے جائیں بصورت دیگر احتجاج پر مجبور ہونگے۔
خیبر پختونخوا میں سی این جی سٹیشنز کی بندش سے جہاں رکشہ اور ٹیکسی سروس متاثر ہوئی وہیں ٹرانسپورٹرز نے مختلف روٹس پر کرایہ میں 100 روپے اضافہ کر کے عوام کو مشکلات سے دو چار کر دیا ہے جبکہ اضلاع کو جانیوالے مسافرو ں کو بھی شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔
شہریوں نے اس سلسلے میں مطالبہ کیا ہے کہ صوبے میں جاری گیس بحران کو فوری ختم کرنے کیلئے اقدامات کئے جائیں بصورت دیگر احتجاج پر مجبور ہونگے۔