خیبرپختونخوا میں اومی کرون کیسز میں اضافہ،پشاور سرفہرست

محکمہ صحت خیبرپختونخوا نے صوبے میں مزید 9 اومی کرون کیسز کی تصدیق کردی  جس کے بعد متاثرہ مریضوں کی تعداد 22ہوگئی ہے۔صوبے میں اومیکرون سے متاثرہ اضلاع میں پشاور سرفہرست ہےجہاں اومیکرون کے 18 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔

محکمہ صحت کے مطابق پشاورمیں 8 اور کرک سے اومی کرون کےایک کیس کی تصدیق ہوئی، وائرس سے متاثر ہونے والوں میں 8 مرد اور ایک خاتون شامل ہیں جب کہ متاثرہ مریضوں کی عمریں 15 سال سے 65 سال کے درمیان ہیں۔

صوبے میں اومی کرون وائرس کے کیسز کی تعداد مجموعی طور پر 22 تک پہنچ گئی ہے ۔

ذرائع کے مطابق صوبے میں اومیکرون سے متاثرہ افراد میں سے 18 کا تعلق پشاور، ایک کا مردان، ایک مریض کا تعلق چارسدہ،ایک نوشہرہ اور ایک مریض کا تعلق کرک سے ہے۔

 دوسری جانب ڈی جی ہیلتھ ڈاکٹر نیاز کے مطابق متاثرہ مریضوں سے متعلق مزید تفصیلات اکٹھی کی جارہی ہیں۔

میڈیا سے بات کرتے ہوئے ڈاکٹر نیاز نے عوام سے اپیل کی کہ کورونا سے بچاؤ کےلیے ویکسینیشن اور کورونا ایس او پیز پرعمل درآمد یقینی بنائیں۔