خیبرپختونخوا میں حالیہ بارش و برفباری سے18 افراد جاں بحق ہوئے

پی ڈی ایم اے کے مطابق صوبے میں حالیہ بارشوں اور برفباری سے 18 افراد جاں بحق  اور 46 زخمی ہوئے ہیں جب کہ 109 مکانات کو جزوی نقصان پہنچا۔

پی ڈی ایم اے کے مطابق خیبرپختونخوا میں حالیہ بارشوں اور برفباری سے ہونے والے نقصانات کے خدشے پیش نظر مختلف علاقوں میں خصوصی ٹیمیں تشکیل دی گئی تھی،جنہوں نے اس تمام عرصے دوران  پوری دلجمعی کے ساتھ ریسکیو سرگرمیوں میں حصہ لیا اور متاثرین کو بروقت ریلیف پہنچانے کی ہر ممکن کوششیں کی۔

صوبائی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کے مطابق چارسدہ ،کرک، خیبر اور اپر دیر میں متاثرہ خاندانوں میں امدادی سامان تقسیم کیا گیا جب کہ گلیات میں توحید آباد اور کنڈلہ سے برف ہٹا دی گئی ہے۔

پی ڈی ایم اے کے مطابق بارشوں اور برفباری سے 18 افراد جاں بحق  اور 46 زخمی ہوئے ہیں جب کہ 109 مکانات کو جزوی نقصان پہنچا۔