پشاور: مکان کی چھت گرنے سے 5 افراد جاں بحق، 2 زخمی

پشاور:ارباب روڈ انقلاب کالونی تہکال کے قریب کچے مکان کی چھت گر گئی، جس کے نتیجے میں ملبے تلے دبنے سے بد قسمت خاندان کے 5 افراد جاں بحق جبکہ 2 زخمی ہوگئے،جانبحق افراد میں ماں اور4 بیٹیاں شامل ہیں۔

وزیر اعلی خیبر پختونخوا محمود خان نے واقعے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے متاثرہ خاندان سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کیا ہے۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق مکان کی خستہ حال چھت حالیہ بارشوں سے مزید خستہ حال ہوگئی تھی جبکہ افسوسناک واقعہ پچھلی رات کے آخری پہر پیش آیا جب بد قسمت خاندان کے افراد بے خبر سوئے ہوئے تھے۔

ذرائع کے مطابق  واقعے میں چھت کے ملبے تلے 7 افراد دب گئے، ریسکیو1122 نے اطلاع ملتے ہی نے موقع پہ پہنچ کرمقامی افراد کے ساتھ مل کرملبے تلے تمام افراد کو نکال کر خیبر ٹیچنگ ہسپتال منتقل کردیا،تاہم وہاں  ڈاکٹروں نے 5 افراد کو جانبحق قرار دے دیا جبکہ 2 زخمی اسپتال میں زیر علاج ہیں۔
وزیر اعلی خیبر پختونخوا محمود خان نے واقعے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے متاثرہ خاندان سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کیا ہے۔
وزیر اعلی نے واقعے میں جاں بحق افراد کیلئے دعائے مغفرت جبکہ زخمی ہونے والے افراد کی جلد صحت یابی کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے متاثرہ خاندان کے ساتھ ہر ممکن تعاون کی ہدایت بھی کردی۔