خیبرپختونخوا میں 4 اسپیشل آئی ٹی زونز بنا رہے ہیں، عاطف خان

پشاور: صوبائی وزیر عاطف خان نے دعوی ٰکیا کہ سائنس و ٹیکنالوجی کے شعبے میں ایک لاکھ لوگوں کی ٹریننگ سے صوبے کی معیشت کو سالانہ 21 ارب کا فائدہ ہوگا۔

 پاکستان تحریک انصاف کے رہنما و وزیر فوڈ، سائنس، ٹیکنالوجی اینڈ انفارمیشن ٹیکنالوجی خیبرپختونخوا عاطف خان نے کہا ہے کہ سائنس و ٹیکنالوجی اور آئی ٹی پر 14 ارب روپے خرچ کررہے ہیں۔

 انہوں نے بتایا کہ کے پی یوتھ ایمپلائمنٹ پروگرام میں نوجوانوں کو جدید تربیت دی گئی اور 11 ہزار 700 نوجوانوں کو ڈیجیٹل اسکلز سکھائی گئیں۔

 عاطف خان کا کہنا تھا کہ 3 ہزار 300 خواتین کو ڈیجیٹل اسکلز پروگرام کے تحت با اختیار بنایا گیا جب کہ ایک لاکھ لوگوں کو آئی ٹی میں مہارت دے رہے ہیں اور ان ایک لاکھ لوگوں کی ٹریننگ سے صوبے کی معیشت کو سالانہ 21 ارب کا فائدہ ہوگا۔ 

صوبائی وزیر عاطف خان نے اعلان کیا کہ صوبے میں 4 اسپیشل آئی ٹی زونز بنا رہے ہیں۔