خیبر پختونخوا حکومت نے صوبہ کا ڈومیسائل رکھنے والے مدارس کے طلباء و طالبات کیلئے سالانہ سکالرشپ کا اعلان کردیا ہے۔
محکمہ اوقاف،حج،مذہبی و اقلیتی امور خیبر پختونخوا کی جانب سے جاری اعلامیہ کے مطابق خیبر پختونخوا کے ڈومیسائل ہولڈر مدارس کے طلباءو طالبات سے برائے مالی سال 2021-22 کیلئے قواعد و ضوابط پر پورا اترنے والوں سے سالانہ سکالرشپ کیلئے درخواستیں طلب کی گئی ہیں۔
سکالر شپ کے حصول کا طریقہ کار و شرائط محکمہ اوقاف کی جاری کردہ اعلامیہ میں تفصیلا" دی گئی ہیں،دینی مدارس کے طلباء و طالبات ان سے رہنمائی لے سکتے ہیں۔