نوشہرہ: وزیر دفاع پرویز خٹک کی گاڑی کو موٹروے پر حادثہ پیش آیا ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق پاکستان تحریک انصا ف کے سینئر رہنما پرویز خٹک کی گاڑی کا ٹائر موٹروے پر برہان کے قریب بلاسٹ ہو گیا۔
حادثے میں وزیر دفاع خوش قسمتی سے محفوظ رہے۔ذرائع کے مطابق پرویز خٹک اپنے آبائی شہر نوشہرہ میں جلسے میں شرکت کے لیے آ رہے تھے کہ انہیں راستے میں یہ حادثہ پیش آیا۔
پرویز خٹک کو بعدازاں دوسری گاڑی میں بٹھایا گیا جس کے بعد وہ نوشہرہ کے لیے روانہ ہو گئے۔