خیبرپختون خوا میں ایک ہی روز میں اومیکرون کے نئے 33 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں، خیبر میڈیکل یونیورسٹی کی ریفرنس لیب نے نئے کیسز کی تصدیق کردی۔
رپورٹ کے مطابق پشاور 6، نوشہرہ 6 ، اور مالاکنڈ سے 21 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں جب کہ متاثرہ افراد میں 18 مرد اور 15 خواتین شامل ہیں جن کی عمریں 20 سے 60 کے درمیان ہیں۔