خیبر پختونخوا:بالائی علاقوں میں بارش و برفباری کا امکان

 محکمہ موسمیات کے مطابق خیبر پختونخوا کے بالائی علاقوں چترال،دیر، سوات اور گلیات میں آج بھی بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات نے چترال،دیر، سوات اور گلیات میں  آج ہلکی بارش اور پہاڑوں پر برفباری کی پیشگوئی کی ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق کشمیر اور گلگت بلتستان میں بھی بادل برسنے اور پہاڑوں پر برفباری کی توقع ہے، جبکہ مری میں بھی آج ہلکی بارش اور برفباری کی پیشگوئی ہے۔