خیبرپختونخوا میں اپنی نوعیت کا پہلا بغیر سرجری دل کا کامیاب آپریشن

پشاور: خیبرپختونخوا میں امراض قلب کے واحد سرکاری ہسپتال کی بڑی کامیابی،پشاور انسٹیٹیوٹ آف کارڈ یالوجی میں ماہر ڈاکٹرز کی ٹیم  کا بغیر سینہ چاک کئے دل کا وال تبدیل کرنے میں کامیاب

ترجمان پی آئی سی رفعت انجم کے مطابق خیبرپختونخوا میں ایسا کامیاب آپریشن پہلی بار کیا گیا،جس میں  60 سالہ مریض کا بنا سینہ چاک کئے  اور بغیر کٹ لگائے کامیاب آپریشن کیا گیا۔

پشاور انسٹیٹیوٹ آف کارڈ یالوجی میں  امراض قلب کے ماہرڈاکٹر علی رضا کے مطابق مریض کا آپریشن تاوی (TAVI) طریقہ کار کے تحت کیا گیا جو کامیاب رہا۔

ڈاکٹر علی رضا کا کہنا تھا کہ آپریشن نہ کرانے کی صورت میں مریض کی جان کو خطرہ تھا،آپریشن کے بعد مریض صحت یاب ہے، تاہم اسے انتہائی نگہداشت یونٹ میں رکھا گیا ہے۔