اسلام آباد:الیکشن کمیشن نے خیبرپختونخوا میں بلدیاتی انتخابات کے دوسرے مرحلے کا شیڈول جاری کردیا، جس کے مطابق پولنگ 27مارچ کو ہو گی۔
اس سلسلے میں الیکشن کمیشن نے ڈسٹرکٹ ریٹرننگ افسران، ریٹرننگ افسران اور اسسٹنٹ ریٹرننگ افسران کا تقرر بھی کر دیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق امیدوار 7فروری سے 11فروری تک کاغذات نامزدگی جمع کراسکتے ہیں، 12فروری کو امیدواروں کے ناموں کی فہرست جاری کی جائے گی، 25فروری تک امیدوار اپنے کاغذات نامزدگی واپس لے سکیں گے جبکہ 25 فروری کو ہی امیدواروں کے ناموں کی حتمی فہرست جاری کی جائے گی۔
امیدواروں کو انتخابی نشان 28فروری کو الاٹ کئے جائیں گے جبکہ پولنگ 27مارچ کو ہو گی۔