الیکشن کمیشن نےخیبر پختونخوا بلدیاتی انتخابات کے تناظر میں ڈیرہ اسماعیل خان میں ترقیاتی اسکیموں کے اعلان اور فنڈز کے اجرا کا نوٹس لیتے ہوئے ڈپٹی کمشنرڈی آئی خان سے رپورٹ طلب کرلی۔
رپورٹس کے مطابق ریجنل الیکشن کمشنر ڈیرہ اسماعیل خان نے ڈپٹی کمشنر کو خط لکھ کر کہا کہ اطلاع ہے کہ آپ نے ترقیاتی اسکیموں کا اعلان کیا اور ایک ارب 88 کروڑ روپے کے فنڈز جاری کیے۔ اطلاع ہے کہ ان ترقیاتی اسکیموں کا اعلان ایک سیاسی جماعت کو فائدہ پہنچانے کے لیے کیا گیا۔
خط میں کہا گیا کہ جن حلقوں میں امیدوار وفات پا گئے تھے وہاں الیکشن کا شیڈول جاری ہو چکا ہے۔ ڈپٹی کمشنر ڈی آئی خان تحریری طور پر تفصیلات سے آگاہ کریں۔