وزیر اعلیٰ کا بارشوں سے نقصانات پر اظہارافسوس،اضلاع کو ہدایات جاری

وزیر اعلی خیبر پختونخوا نے صوبہ میں حالیہ بارشوں سے جانی و مالی نقصانات پرافسوس کا اظہار کرتے ہوئے تمام اضلاع کوحالیہ بارشوں کے پیش نظر کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لئے تیاررہنے اور بروقت پیشگی اقدامات کرنے کی ہدایت کردی ہے۔

وزیر اعلی  محمود خان کی جانب سے جاری ہدایت نامے میں کہا گیا ہے کہ تمام اضلاع کی انتظامیہ اور ریسکیو ادارے کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لئے تیار رہیں،

کسی بھی ناخوشگوار واقعے کی صورت میں بروقت امدادی کارروائیوں اور متاثرین کو ریلیف کی فراہمی یقینی بنائی جائے۔

وزیر اعلی نے صوبہ کے بالائی اضلاع میں بارشوں اور برفباری کی وجہ سے بند سڑکوں کو کھولنے کے لئے بروقت اقدامات اٹھانے اورمسافروں اور سیاحوں کو ہر ممکن مدد اور تعاون فراہم کرنے کی بھی ہدایت کی ہے۔