خیبرپختونخوا:صحت کارڈ متعلق علاج پرحکومت اور ڈاکٹرز آمنے سامنے

میڈیا رپورٹس مطابق خیبرپختونخوا کے سرکاری ہسپتالوں میں تعینات ڈاکٹروں نے صحت کارڈ سے متعلق تحفظات کا اظہار کر دیا،ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن نے صحت کارڈ کے تحت فراہم کی جانےوالی ادویات اورآپریشنز میں استعمال ہونے والی سرجری آلات کے معیار پر تحفظات ظاہر کئے ہیں۔

رپورٹس کے مطابق ڈاکٹروں کی جانب سے صحت انصاف کارڈ میں بے قاعدگیوں سے متعلق تحقیقات کا بھی مطالبہ کیا گیا ہے۔

رپورٹس کے مطابق صوبائی وزیرصحت کا معاملے سے متعلق کہنا ہے کہ مسائل اورمشکلات کا سامنا ہے تاہم اس کےلیےاقدامات اٹھائے جارہے ہیں،جبکہ صوبائی وزیر نے ادویات اور سرجری سے متعلق معاملہ ڈاکٹروں پرڈال دیا،صوبائی وزیر صحت کہتے ہیں ادویات تجویز کرنا ڈاکٹروں کا کام ہے۔