خیبرپختونخوا فوڈ سیفٹی اتھارٹی نے مردان میں بڑی کارروائی کی ہے جس کے نتیجے میں بچوں کے لئے تیار مضر صحت جوس برآمد کرلیے۔
فوڈ سیفٹی اتھارٹی کا کہنا ہے کہ خفیہ اطلاع پر مردان میں فیکٹری پر چھاپا مارا اور مضر صحت جوس کی تیاری پکڑی گئی۔
فوڈ سیفٹی اتھارٹی کے مطابق یونٹ میں مضر صحت جوس چھوٹے ساشے میں پیک کئے جاتے تھے جبکہ جوس کی تیاری میں شکرین اور مضر صحت کیمکلز کا استعمال کیا جارہا تھا۔
فوڈ سیفٹی اتھارٹی نے بتایا کہ یونٹ سے 5 ہزار لٹر سے زائد ناقص جوس برآمد کرلیا گیا ہے جبکہ کارروائی میں پیکنک میٹریل اور مشینیں بھی ضبط کرلی گئی ہیں۔
انہوں نے بتایا کہ جوس کے پیکٹس بچوں کی فروخت کے لئے مارکیٹ میں سپلائی کئے جاتے تھے۔
واضح رہے کہ مضر صحت جوس کی تیاری میں ملوث افراد کے خلاف مقدمہ درج کیا جائے گا۔