کورونا زیادہ شرح؛ملک بھر میں پشاور سرفہرست

صوبائی دارالحکومت پشاور میں کرونا میں خطرناک اضافہ جاری ہے اور ملک بھر میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کیسز مثبت آنے کی سب سے زیادہ شرح پشاور میں 35 اعشاریہ 89 فیصد ریکارڈ کی گئی۔

سرکاری اعداد وشمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں کورونا کے 63272 ٹیسٹ کیے گئے جس میں سے 7539 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی جبکہ وائرس سے مزید 25 افراد انتقال کر گئے۔

سرکاری پورٹل کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں کورونا کے مثبت کیسز کی شرح 11.92 فیصد رہی۔

پاکستان کے مختلف شہروں میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کیسز مثبت آنے کی شرح کچھ یوں رہی۔

کراچی میں کورونا کیسز مثبت آنے کی شرح 26.32 فیصد ریکارڈ ہوئی جبکہ لاہور میں یہ شرح 15.25 فیصد رہی۔

گلگت بلتستان میں کورونا کیسز مثبت آنے کی شرح 21.43 فیصد ریکارڈ ہوئی جبکہ پشاور میں کورونا کے مثبت کیسز کی شرح 35.89 فیصد تک پہنچ گئی۔
اس کےعلاوہ میر پور آزاد کشمیر میں کورونا کیسز مثبت آنے کی شرح 8.02، حیدرآباد میں 22.41 فیصد اور اسلام آباد میں کورونا کیسز مثبت آنے کی شرح 16.76 فیصد ریکارڈ ہوئی۔

راولپنڈی میں کورونا مثبت کیسز کی شرح 12.29 فیصد، بہاولپور میں 5.61 فیصد اور گوجرانوالہ میں یہ شرح 3.26 فیصد ریکارڈ ہوئی۔

خیال رہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں کورونا کیسز کی مجموعی شرح 12 فیصد کے قریب ریکارڈ کی گئی۔