اگر دوسری جنگ عظیم جیتنے کے بعد کیمرے کے سامنے آ کر برطانیہ کے وزیر اعظم سر ونسٹن چرچل نے اپنی دو انگلیوں سے وکٹری سائن بنایا تھا تو وہ اس لئے حق بجانب تھے کہ انہوں نے ایک بہت بڑا تاریخی معرکہ سر کیا تھا پر آج کل یہ فیشن سا بن گیا ہے کہ ہر کوئی ا معمولی سی بات یا اپنے کسی معمولی کار نامے کو اجاگر کرنے کیلئے کیمرے کے سامنے آ کر وکٹری سائن بناتا ہے۔ ہم نے تو جرائم پیشہ افراد کو بھی وکٹری سائن بناتے دیکھا ہے کہ جن کو کسی عدالت نے کسی مقدمے کی ٹرائل کے دوران ضمانت پر چھوڑا ہو اس قسم کی روش سے اس قسم کے لوگوں نے وکٹری سائن جیسے سائن کی وقعت کو کم کر دیاہے‘ کچھ اس قسم کا سلوک یار لوگوں نے لانگ مارچ کے لفظ کے ساتھ بھی کیا ہے ایک تو وہ لانگ مارچ تھا جو چینی رہنما ماو زے تنگ نے اپنے کامریڈوں کے ساتھ کیا تھا جس نے چین میں کمیونسٹ انقلاب برپاکر دیا تھا اس لانگ مارچ میں نہ تو مرغن کھانے پینے کا کوئی بندوبست تھا اور نہ ہی پر تعیش قیام کا،تقریباً 6000 میل پر محیط اس لانگ مارچ میں ہزاروں لوگ سفر کی تکالیف سے ہلاک ہو گئے تھے۔اب تو ایک شہر کے سے دوسرے شہر تمام سہولیات سے آراستہ گاڑیوں کے جلوس میں جانے کو بھی لانگ مارچ کا نام دیا جاتا ہے،اب کچھ تذکرہ عالمی حالات کا ہوجائے جہاں تیسری جنگ عظیم کے باد ل سر دست عالمی سیاسی افق پر چھائے ہوئے ہیں۔ تین جگہوں پر جنگ کے بادل منڈلا رہے ہیں جو کس وقت بھی جنگ عظیم کا موجب بن سکتے ہیں‘ نہ جانے امریکہ کیوں افغانستان میں طالبان کی حکومت کو تسلیم کرنے میں لیت و لعل کا مظاہرہ کر رہا ہے کیا یہ حقیقت نہیں کہ افغانستان میں اگر کوئی قوت موجود ہے کہ جو عسکری اور سیاسی طور پر اس ملک کا نظم و نسق چلا سکتی ہے تو وہ طالبان ہی ہیں تو پھر کیوں واشنگٹن افغانستان کی موجودہ حکومت کو تسلیم نہیں کر رہا‘ امریکی حکومت نے امریکہ میں تعینات افغانستان کے سفارت کاروں کے عملے کے بینک اکاؤنٹس منجمد کر دیئے ہیں جس سے افغانستان کی حکومت ایک نئی مشکل کا شکار ہو گئی ہے اس قسم کی حرکات ور روش سے تو وہ افغانستان کے عوام اور حکومت کے دلوں میں غلط فہمیاں پیدا کر رہا ہے کئی لوگ اس کی نیت پر شک کر کے یہ کہہ رہے ہیں کہ وہ نہ صرف سی پیک کو فیل کرنے کے درپے ہے بلکہ وہ چین اور روس پر جاسوسی کرنے کیلئے اس خطے میں ان کے قریب اپنے فوجی ٹھکا نے بھی بنانا چاہتا ہے۔اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کی طرف سے بھی بیان آیا ہے کہ افغانستان میں عام شہریوں کی مشکلات کو ختم کرنے کیلئے ایسے قواعد سے گریز کیا جائے جن پرعملدر آمد سے افغان عوام کی مشکلات میں اضافہ ہورہا ہو، ان کااشارہ امریکی پابندیوں کی طرف ہے۔دوسری طرف امریکہ اب کھل کر چین کے مقابلے پر آگیا ہے اور ایسا کوئی موقع ہاتھ سے جانے نہیں دیتا جہاں وہ چین کو زک پہنچا سکے جبکہ دوسری طرف پاکستان کے مفادات چین کے ساتھ وابستہ ہیں،وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے وزیر اعظم عمران خان کے متوقع دورہ چین کے حوالے سے اہم بیان میں کہا،وزیراعظم عمران خان 3 سے پانچ فروری کو چین کا دورہ کریں گے، ہماری خارجہ پالیسی کا فوکس اقتصادی سفارت کاری پر ہے جس سے معاشی استحکام اور عام آدمی کی خوشحالی مقصود ہے، اس مقصد کے حصول کیلئے یقینا سرمایہ کاری اور دو طرفہ تجارت خصوصی اہمیت کی حامل ہیں۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ دورہ چین کا بنیادی مقصد چین میں منعقدہ اولمپکس میں شریک ہونا ہے، کچھ ممالک نے اولمپکس کا بائیکاٹ کیا ہے، پاکستان اور چین نے ہر مشکل وقت میں ایک دوسرے کا ساتھ دیا ہے، دورہ چین کا بنیادی مقصد اظہار یکجہتی ہے لیکن اس کے ساتھ ساتھ سائیڈ لائن پر ملاقاتیں اور گفت و شنید بھی ہو گی۔ دیکھا جائے تو یہ ایک اہم دورہ اس لحاظ سے ہے کہ امریکہ اوراس کے اتحادی ممالک چین کے ساتھ اپنی دشمنی میں کھیلوں کے ان مقابلوں کو بھی نشانہ بنا رہے ہیں،ایسے میں پاکستان اور چین کے دیگر دوست ممالک کا اس موقع پراظہار یکجہتی سے موثر پیغام جائیگا۔اس سے قبل روس کے صدر پیوٹن نے بھی اولمپکس کے موقع پر چین جانے کا اعلان کیا ہے۔افغانستان کے علاوہ تائیوان اور یوکرائن دو اور ایسے تنازعات ہیں کہ جن پر امریکہ اور چین گھتم گھتا ہو سکتے ہیں ایک عرصہ دراز کے بعد چین اور روس دونوں کو ایسی لیڈرشپ نصیب ہوئی ہے کہ جو اس بات کا ادراک رکھتی ہے کہ وہ امریکہ کو صرف اسی صورت میں ہی نکیل ڈال سکتے ہیں اگر وہ یکجا ہو جائیں اور ان کے اس اتفاق سے ان کے خلاف امریکہ کے سیاسی عزائم کو کافی دھچکا لگاہے امریک کی سی آی اے باوجود کوشش بسیار اب تک ماسکو اور بیجنگ کے تعلقات میں رخنہ ڈالنے میں ناکام نظر آ رہی ہے۔
اشتہار
مقبول خبریں
پشاور کے پرانے اخبارات اور صحافی
سید مظہر علی شاہ
سید مظہر علی شاہ
سٹریٹ کرائمز کے تدارک کی ضرورت
سید مظہر علی شاہ
سید مظہر علی شاہ
فرسودہ فائر بریگیڈ سسٹم
سید مظہر علی شاہ
سید مظہر علی شاہ
معیشت کی بحالی کے آثار
سید مظہر علی شاہ
سید مظہر علی شاہ
ممنوعہ بور کے اسلحہ سے گلو خلاصی
سید مظہر علی شاہ
سید مظہر علی شاہ
امریکہ کی سیاسی پارٹیاں
سید مظہر علی شاہ
سید مظہر علی شاہ
سعودی عرب کی پاکستان میں سرمایہ کاری
سید مظہر علی شاہ
سید مظہر علی شاہ
امریکی پالیسی میں تبدیلی؟
سید مظہر علی شاہ
سید مظہر علی شاہ
سموگ کا غلبہ
سید مظہر علی شاہ
سید مظہر علی شاہ
سابقہ فاٹا زمینی حقائق کے تناظر میں
سید مظہر علی شاہ
سید مظہر علی شاہ